اداکارہ میرا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

 لاہور: پاکستان شوز کی سینئر اداکارہ میرا جی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا۔



سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ میرا خاتون کو انٹرویو دیتی نظر آرہی ہیں۔

خاتون نے میرا سے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی کا راز کیا ہے آپ دن بہ دن خوبصورت اور پیاری ہوتی جارہی ہیں؟

جس پر میرا نے جواب دیا کہ میرا کا کہنا ہے کہ ’میری خوبصورتی کا راز ہے اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت، انسانیت کی خدمت اور لوگوں کی مدد کرنا، لوگ بھی میری مدد کرتے ہیں‘۔

میرا نے مزید کہا کہ ’میں اچھی اور پاکیزہ انسان بھی ہوں‘۔ اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

Previous Post Next Post