کراچی: اداکار یاسر حسین نے اپنی سالگرہ خود کو گاڑی کا تحفہ دے کر منائی اور اپنی تصویر شئیر کی۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر نئی گاڑی اور گلدستے کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کے میری طرف سے مجھے سالگرہ مبارک اور یہ رہا میری طرف سے میرا نیا کھلونا۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ ہی کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ٹھیٹ پنجابی ہوں جس نے اپنے سارے پیسوں سے گاڑی خرید لی اور اب پیٹرول ڈ لوانےکے پیسے بھی نہیں ۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ ہی یاسر حسین کیلئےمبارکباد کے ڈھیروں پیغامات آنا شروع ہوگئے، شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں ہمایوں سعید، اعجاز اسلم،منشا پاشا اور ایمن خان سمیت بہت سے چاہنے والوں نے یاسر حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔