کاغذ کا جہاز 50 فٹ دور ہدف پر پھینکنے کا ورلڈ ریکارڈ


 آئیڈاہو: امریکا میں ایک شخص نے 49.21 فٹ دور موجود ہدف پر کاغذ کا جہاز پہنچا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔


امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جنہوں نے اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں کئی بار کوششیں کرنی پڑیں۔ کئی بار جہاز ہدف کے قریب سے بھی گزرا لیکن آخر کار وہ کاغذ کا جہاز بالٹی میں پھینکنے میں کامیاب ہوہی گئے۔

ڈیوڈ رش سے قبل یہ ریکارڈ جہاز کو 19.68 فِٹ دور پھینک کر بنایا گیا تھا۔ یہ ریکارڈ بنانے کے بعد ڈیوڈ رش نے 251 ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

Previous Post Next Post