امریکا میں گلہری نے آدھے شہر کو بجلی سے محروم کردیا


  واشنگٹن: امریکی شہر کے بجلی گھر میں گلہری کی آمد سے ایک چوتھائی صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلہری کی وجہ سے شہریوں کے بجلی سے محروم ہونے کا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ڈِکسن میں پیش آیا۔

واقعے سے متعلق ڈِکسن الیکٹرک کمپنی نے ٹوئٹر کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا، کمپنی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایک چھوٹی اور پیاری سی گلہری سب اسٹیشن میں داخل ہوئی اور آبادی کے ایک بڑے حصے کو بجلی سے محروم کردیا‘۔

کمپنی نے صارفین کو آگاہ کیا کہ بجلی کی بندش کچھ دیر کےلیے ہے، جسے جلد ہی بحال کردیا جائے گا۔


Previous Post Next Post