بھارت میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا پر ریاست مدھیا پردیش کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 24 سالہ لڑکے نے لڑکی کو شادی سے مبینہ انکار کو وجہ بناتے ہوئے بری طرح پیٹا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کا نام پنکج ہے جس نے لڑکی کو شادی کے لیے پیشکش کی لیکن اس نے انکار کیا جس پر اس نے لڑکی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنوائی جو قریب کھڑے کسی دوسرے شخص نے بنائی۔
بعد ازاں لڑکی کو کھیتوں میں بے ہوش پڑا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔