بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کرینہ کپور کالج میں ان کی جونیئر تھیں اور ایک مرتبہ انہوں نے اداکارہ کی حاضری پوری کرنے میں مدد کی تھی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ 'میں ممبئی کے کالج میں کرینہ سے دو تین سال سینئر تھا، وہ کالج میں نئی نئی آئی تھی، اسے چیزوں کا زیادہ علم نہیں تھا'۔
وویک نے بتایا کہ 'کرینہ کو حاضری میں کچھ مسائل کا سامنا ہوا، میں مدد کو پہنچا اور کہا اپون ہے نا، میں ایڈمن آفس گیا اور اندر جاکر اس کی حاضری پوری لگادی اور اس کا مسئلہ حل ہوگیا'۔
اداکار نے کہا کہ اس عمل پر کرینہ کافی حیران ہوئیں اور سوال کیا کہ یہ کیسے کیا جس پر میں نے کہا جاؤ مزے میں رہو۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور وویک اوبرائے نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے، دونوں نے 2004 میں یووا، 2006 میں اومکارا اور 2009 میں قربان میں ایک ساتھ کام کیا۔