کیتھولک عیسائیوں کے سابق پوپ بینی ڈکٹ 95 سال کی عمر میں ویٹی کن میں انتقال کرگئے۔
کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ 95 سالہ بینی ڈکٹ گذشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھے، چند روز قبل پوپ فرانسس نے بینی ڈکٹ کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔
بینی ڈکٹ نے 2005 سے لےکر 2013 تک کیتھولک چرچ کی سربراہی کی جس کے بعد وہ خرابی صحت کی وجہ سے اس عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے، وہ 600 سال میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔
ویٹی کن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ سابق پوپ کی میت کو 2جنوری سے سینٹ پیٹرز بیسیلیکا گرجا گھر میں رکھا جائےگا جہاں لوگ ان کا دیدار کر سکیں گے اور 5 جنوری کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ان کی آخری رسومات پوپ فرانسس ادا کروائیں گے۔