رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیربادکہہ کر نئے کلب سے معاہدہ کرلیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔



عرب میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد اب کرسٹیانو  رونالڈو نے سعودی  فٹبال کلب النصر سے ڈھائی سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ النصر رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر دے گا۔ 

عرب میڈیاکا کہنا ہے کہ النصر  کی جانب سے اس معاہدے کا باضابطہ اعلان  ہفتے کو کیا جائے گا۔ 

اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ  سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی  تھی۔

Previous Post Next Post