فلموں سے کنارہ کشی کے بعد عامر خان کا روپ ہی بدل گیا

 بالی وڈ کے میگا اسٹار عامر خان کا فلموں سے کنارہ کشی کے بعد حلیہ ہی بدل گیا۔



گزشتہ دنوں 57 سالہ عامر خان نے 35 سالہ کیرئیر میں پہلی بار فلموں سے بریک لیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان، والدہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔


فلموں سے دوری کے بعد اب عامر خان کا حلیہ ہی بدل گیا ہے اور سب ان کے نئے روپ کو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے۔


مسٹر پرفیکشنسٹ نے ممبئی میں فلم ’سلام وینکے‘ کے پریمیئر میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے میڈیا سے بھی بات چیت کی۔


فلم پریمیئر میں عامر خان کا حلیہ بالکل بدل گیا ہے اور انہوں نے داڑھی چھوڑ رکھی ہے جبکہ سر اور داڑھی کے بال بھی سفید ہیں۔


ان کے نئے روپ پر مداحوں نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post Next Post