سلمان خان کی نئی فلم کی شوٹنگ ، نئے اسٹائل کی سوشل میڈیا پر دھوم

   ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہوگئے ہیں اور ان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔



سلمان خان اپنی نئی فلم میں کیسے نظر آئیں گے، اس سلسلے میں انہوں نے نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکار نے اعلان کیا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہوگئی ہے اور فلم 2023 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


قبل ازیں فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ رکھا تھا تھا لیکن بعد میں اسے تبدیل کردیا گیا۔


سلمان خان آج کل متعدد فلموں کے علاوہ ریئیلٹی شو بگ باس 16 کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔

Previous Post Next Post