ڈرامہ 'کہانی گھر گھرکی' کی اداکارہ چل بسیں

 بھارتی ٹی وی چینل کا مشہور ترین ڈرامہ ’کہانی گھر گھر کی‘ کی سینئر  اداکارہ رجیتا کوچھر دل کا دورہ پڑنے اور گردے فیل ہونے کے سبب انتقال کرگئیں۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ رجیتا کا انتقال 23 دسمبر کو ممبئی میں ہوا، وہ طبیعت خرابی کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی بھانجی نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔


رپورٹس کے مطابق رجیتا کوچھر کا شوگر لیول شوٹ کر گیا تھا جس کے باعث انہیں دل کا دورہ پڑا، اس کے علاوہ ان کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، کچھ دن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اداکارہ کی موت واقع ہوگئی۔


رجیتا کوچھر نے ناصرف ڈرامہ کہانی گھر گھر کی میں کام کیا بلکہ انہیں اسٹار پلس کے ہی ڈرامے 'حاتم' سے بھی خوب پذیرائی ملی۔

Previous Post Next Post