تنیشا بار بار کہہ رہی تھی’اس نے مجھے دھوکہ دیا‘، اداکارہ کی والدہ کا بیان

 گزشتہ روز اپنے پروگرام کے سیٹ پر خودکشی کرنے والی نوجوان اداکارہ تنیشا شرما کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کہ بیٹی موت سے قبل بار بار کہہ رہی تھی اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ میرے ساتھ اس طرح کیسے کر سکتا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تنیشا شیزان خان کے کافی قریب تھیں اور مردوں کے عالمی دن کے موقع پر بھی تنیشا نے شیزان کیلئے محبت بھری پوسٹ شیئر کی تھی جبکہ اداکارہ کے رشتے داروں نے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا تھا۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تنیشا کے رشتے داروں کا کہنا ہے مبینہ طور پر شیزان تنیشا کو پریشان کر رہا تھا، اس حوالے سے شیزان سے بات بھی کی گئی تھی جس پر شیزان نے بتایا تھا کہ ان کی تنیشا سے کچھ تلخیاں ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو بہت دکھ پہنچا ہے۔


بھارتی میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ جب تنیشا کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تو ان کی والدہ بھی وہاں پہنچیں اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ تنیشا بار بار کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ کیسے میرے ساتھ ایسا کر سکتا تھا، اگر وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو پھر وہ میرے اتنا قریب کیوں آیا تھا۔

Previous Post Next Post