افغانستان: خواتین پر این جی اوز میں کام کرنےکی پابندی

  کابل: افغانستان میں قائم طالبان حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی این اجی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔





عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت معاشی امور کی طرف سے لاگئی جانے والی پابندی کا اطلاق افغانستان میں کام کرنے والی 180بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں پر ہوگا تاہم  اقوام متحدہ کے زیر انتظام  کام کرنے والی این جی اوز ان میں شامل نہیں۔

وازرت معاشی امور کی طرف سے جاری حکم نامہ میں ابتدائی طور پر تمام این جی اوز میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو کام سے روک دیا گیا ہے۔

طالبان حکومت کی طرف سے خواتین کے متعلق نیا بیان حال ہی میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم طالبات کا تدریسی عمل معطل کرنے کے بعد سامناے آیا۔


وزارت معاشی امور کے ترجمان عبالرحمان حبیب کے مطابق ابتدئی طور پر این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین کے کام کرنے پر  پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکومت کی طرف سے جاری ہدایات میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کے عملدر آمد نا کرنے کی صورت میں متعلق این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔


ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق افغانستان میں کام کرنے والی 180بین الاقوامی اور مقامی فلاحی تنظیموں پر ہوگا تاہم  اقوام متحدہ کے زیر انتظام  کام کرنے والی این جی اوز ان میں شامل نہیں۔

Previous Post Next Post