ٹھٹہ میں ماہی گیروں نے کروڑوں روپے مالیت کی 'سوا' مچھلیاں پکڑلیں۔
ماہی گیروں نے واڑی کریک سے 591 قیمتی سوا مچھلیاں پکڑیں جس پر وہ خوشی سے نہال ہوگئے۔
ایک مقامی ماہی گیر کے مطابق کروڑوں روپےمالیت کی سوامچھلیاں تین لانچوں کے ماہی گیروں نے پکڑی ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مچھلی کبھی کبھار ہی جال میں پھنستی ہے، اس کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے، مچھلی کےجزئیات طاقت کےحوالے سے ادویات اور آپریشن کے دوران اندرونی سرجری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔