شوہر کا امریکی ویزا کینسل کروانے پرپاکستانی نژاد امریکی خاتون پرسسرالیوں کا تشدد

 جہلم میں شوہر کا امریکی ویزا کینسل کروانے پر پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔



متاثرہ خاتون کے مطابق مجھے اور میری 2 سالہ بیٹی کو کمرے میں بند کرکے آگ لگانے کی کوشش کی گئی تاہم محلے داروں نے بیچ بچاؤ کرواکرہماری جان بخشی کرائی۔


امریکی خاتون نے الزام لگایا کہ سسراورشوہر کے رشتہ داروں نے 7ہزار امریکی ڈالرزاور موبائل فون بھی چھین لیا۔


متاثرہ خاتون کا کہنا تھاکہ شوہر کے نامناسب رویے کی وجہ سے میں نے امریکا کا ویزا کینسل کروایا تھا اور سسرالیوں کو اسی بات کا رنج تھا۔


جہلم پولیس کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

Previous Post Next Post