کرکٹر سرفراز کے گھر ساتھی کرکٹرز کی دعوت، بابر نہیں آئے

 قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے گھر ساتھی کرکٹرز کے لیے ایک  دعوت کا اہتمام کیا جس میں بابراعظم شریک نہ ہوسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا گیا جس میں اظہر علی ، محمد رضوان اور  حسن علی سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوئے تاہم کپتان بابراعظم نجی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے عشائیے سےقبل لاہور میں مصروفیات رکھی ہوئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق عشائیے میں کھلاڑیوں کی تواضع مختلف قسم کے کھانوں سے کی گئی جب کہ عشائیے سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ٹوئٹر پر محمد رضوان کی جانب سے سرفراز کے بیٹے کے ہمراہ  ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں سرفراز کے گھر دعوت پر ان کے کھانوں اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا، اورعبداللہ کیلئے لکھا کہ ایک اور نوجوان چیمپئن  اسٹار تیار ہے۔

پنجاب اسمبلی کل نہیں ٹوٹ سکتی۔معاملہ جنوری کےپہلےہفتے تک جائےگا۔اسپیکر سبطین خان نے بتادیا۔میڈیا سے گفتگومیں کہا، ابھی عدم اعتماد پیش ہوئی ہے  ،ابھی نوٹس ہونےہیں۔وقت آنےپراسمبلی کی تحلیل میں کوئی تاخیر نہیں کی جائےگی

وزیراعظم شہبازشریف کاسی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ،بنوں آپریشن میں زخمی اہلکارو ں کی عیادت کی ،آئی ایس پی آرنےبتایاوزیراعظم  نےجوانوں کی بہادری ،جرات اور عزم کو سراہا ، کہاہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئےپرعزم ہیں

شہدا اور انکے اہل خانہ کی قربانیاں قوم کے تحفظ کے لئے ہیں ،وزیر اعظم

ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئےپرعزم ہیں ، وزیر اعظم شہبازشریف 

دہشتگردوں،سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئےپر عزم ہیں، وزیر اعظم

پر امن ماحول کا حصول یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم شہبازشریف

ہرقیمت پرریاست کی رٹ قائم کریں گے ، وزیر اعظم شہبازشریف

بے پناہ قربانیوں سےحاصل کامیابیاں رائیگاں نہیں جانےدینگے ، وزیر اعظم

Previous Post Next Post