دنیا بھر میں رواں سال 58 صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے

 دنیا بھر میں رواں سال 58 صحافی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے جبکہ گزشتہ 20 سالوں میں دنیا بھر میں تقریباً 1700 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں اور گزشتہ 20سالوں میں پاکستان صحافیوں کیلئےپانچواں خطرناک ترین ملک رہا۔



صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرزکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں صحافیوں کی اموات میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران 51 صحافی ہلاک ہوئے تھے۔ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین میں 8 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ20سالوں میں عراق، شام صحافیوں کیلئےخطرناک ترین ملک رہے، اس دوران جنگ زدہ علاقوں کے مقابلے میں پرامن علاقوں میں زیادہ صحافی مارے گئے جو جرائم اور بدعنوانی کی تحقیقات کر رہے تھے۔

Previous Post Next Post