بھارتی اداکارہ کا ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام

 بگ باس کے 16 ویں سیزن میں انٹری مارنے والے بھارتی ہدایتکار ساجد خان آج کل شدید تنازعات کا شکار ہیں اور اب ایک اور اداکارہ نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق آہنا کمار، مندنہ کریمی اور شرلین چوپڑا کے بعد اب ایک مراٹھی اداکارہ جے شری گیکود نے ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شری کیگود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ساجد خان نے 8 سال قبل انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔


جے شری گیکود کا کہنا تھا کہ 8 سال قبل ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر مجھے ایک تقریب میں لیکر گیا جہاں اس نے میری ملاقات ساجد خان سے کروائی، ساجد خان جیسے بڑے نام سے ملکر میں بہت خوش ہوئی اور ساجد خان نے کہا کہ میں ایک نئی فلم پر کام کر رہا ہوں جس میں تمھارے لیے بھی کوئی رول نکل جائے گا تم کل (پارٹی سے اگلے روز) میرے دفتر آجاؤ۔


اداکارہ نے کہا کہ اگلے روز میں جب ساجد خان کے دفتر گئی تو وہاں ساجد خان اکیلے تھے، انہوں نے میرے جسم کو چھوا اور کہا کہ میں تمھیں اپنی فلم میں کیوں منتخب کروں، جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں بہت اچھی اداکارہ ہوں، تو اس پر ساجد خان نے کہا کہ صرف اچھی اداکاری سے کچھ نہیں ہوتا، تمھیں ہر وہ کام کرنا پڑے گا جو میں کہوں گا۔

Previous Post Next Post