بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے اپنا وزن 130 کلو کم کرنے کے بعد پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عدنان سمیع نے کہا 'میں نے 130 کلو وزن بہت محنت سے کم کیا لیکن میرے ساتھ کچھ عرصہ قبل انتہائی غیر معمولی واقعہ پیش آیا'۔
گلوکار نے بتایا 'میں امریکا گیا لیکن امیگریشن حکام نے مجھے امریکا میں داخلے سے روک دیا، انہوں نے میرا پاسپورٹ دیکھا تو اس پر پرانی تصویر تھی جب میرا وزن زیادہ تھا، حکام نے مجھے کہا یہ کوئی اور شخص ہے'۔
عدنان سمیع نے کہا کہ 'مجھے وہاں کافی وقت انہیں سمجھانے میں لگا کہ یہ میں ہی ہوں اب میرا وزن کم ہوگیا ہے، اس کے بعد میں نے گوگل سے انہیں اپنی تصاویر اور میرے وزن کم ہونے پر کچھ آرٹیکلز دکھائے'۔
خیال رہے کہ عدنان سمیع خان نے 2005 سے اب تک 150 کلو وزن کم کیا ہے، گلوکار نے اپنا وزن 230 کلو سے 80 کلو کیا تھا۔