3 تھپڑ کھاکر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا: شکتی کپور

 


بالی وڈ میں ولن اور مزاحیہ کرداروں سے شہرت پانے والےسینئر اداکار شکتی کپور کا کہنا ہے کہ  فلم موالی کے سیٹ پر 3 تھپڑ کھانے کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔



’دی کپل شرما‘ شو میں شرکت کے دوران شکتی کپور نے 80 کی دہائی کو یاد کیا اور دلچسپ گفتگو کی۔


ادکار نے بتایا کہ فلم ’ستے پے ستا‘ کے بعد 1983 میں  فلم’ موالی ‘میں کام کیا اور جب میں اپنی فلم کا پہلا شاٹ کررہا تھا تب فلم میں اداکار قادر خان نے تھپڑ مارا، ان کا ہاتھ اتنا سخت تھا کہ میں زمین پر گرپڑا اس کے بعد اگلے شاٹ میں ارونا ایرانی نے تھپڑا مارا اور میں گرپڑا اور یہی چیز تیسری بار بھی میری ساتھ ہوئی جس کے بعد میں پریشان ہوگیا تھا اور میں نے سوچا تھا کہ میرا کیرئیر ختم ہوگیا ہے۔


شکتی کپور نے بتایا کہ اس کے بعد میں قادر خان کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ میں آپ کے قدموں میں گر کر کہتا ہوں کہ میری شام کی ٹکٹ بک کروادیں، میں اس فلم کا حصہ نہیں بنے رہنا نہیں چاہتا،  میرا کیرئیر ختم ہوگیا ہے اور ابھی تک میری شادی بھی نہیں ہوئی۔


موالی میں کاسٹ کیے جانے سے متعلق شکتی کپور کا کہنا تھا کہ  میں نے اپنی پہلی فلم ستے  پے ستے  اداکار گوفی پینٹال کے ساتھ کی تھی جو ایک بہترین فلم تھی جس کے بعد راج سپی نے  مجھے کامیڈی  کردار کے لیے اپروچ کیا تھا۔

Previous Post Next Post