فیفا ورلڈکپ؛ ٹورنامنٹ کے بہترین گول کا اعلان ہوگیا

 دوحا: قطر میں ہوئے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ٹورنامنٹ کے بہترین گول کا اعلان کردیا گیا۔



فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے گول آف دی ٹورنامنٹ کیلئے ووٹنگ میں 10 گول شامل تھے تاہم شائقین نے سب سے زیادہ برازیل کے ریچرلیسن کا بائی سائیکل کک پر کیا گیا گول پسند کیا۔


برازیل نے اپنی مہم کا آغاز سربیا کے خلاف میچ سے کیا تھا جس میں رچرلیسن نے پہلا گول 62 جبکہ دوسرا گول 73 وں منٹ میں داغ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ برازیل کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز


رچرلیسن کی جانب سے 73 ویں منٹ میں ونیش جونیئر کے پاس پر ریچرلیسن نے بائی سائیکل کک مار کر گیند کو جال میں پہنچایا تھا، ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ برازیل ورلڈکپ تو نہ جیت سکی لیکن اس گول کا سحر ٹورنامنٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی شائقین پر طاری رہا۔


واضح رہے کہ گول آف دی ٹورنامنٹ کا سلسلہ فیفا نے سال 2006 کے ورلڈکپ کے دوران شروع کیا تھا۔

Previous Post Next Post