سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتوں اور متاثرین کا 3 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سندھ میں ڈینگی سے حیدرآباد کا رہنے والا شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد  مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی۔



ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔


24 گھنٹوں میں سندھ میں 40 افراد، حیدرآباد میں 14، کراچی میں 24، دادو اور میرپور خاص میں 1،1 شخص ڈینگی وائرس کا شکار ہوا۔


 رواں سال صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 873 تک جاپہنچی ہے۔

Previous Post Next Post