روس میں ایک معروف سیاحتی مقام کے قریب 100 فٹ چوڑا سنک ہول بن گیا

 روس کے ایک سیاحتی مقام کے قریب اچانک 100 فٹ چوڑا سنک ہول (آبگیرہ ) بن گیا۔


سائیبریا کے Kemerovo خطے میں ایک معروف اسکائی ریزورٹ کے قریب کان میں زمین اچانک دھنس گئی اور 100 فٹ چوڑا سنک ہول بن گیا۔



سنک ہول کا خدشہ پہلے سے ظاہر کیا جارہا تھا اور اسی وجہ سے وہاں موجود 4 گھروں میں مقیم خاندانوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا تھا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔


یہ کان ایک ارب پتی شخص Roman Abramovich سے منسلک کمپنی کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔

فضائی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ یہ سنک ہول سڑک اور بستی کے کنارے نمودار ہوا۔


ایک اور فوٹیج میں دکھایا گیا کہ اس واقعے کے بعد بھی گاڑیاں وہاں سے گزرتی رہیں۔


سنک ہول نے ایک گھر کو بھی نگل لیا تھا جس سے اس کی گہرائی کا اندازہ بھی ہوتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق اس طرح کے واقعے کا امکان پہلے سے تھا اور اسی وجہ سے لوگوں کو کان کے علاقے سے دیگر جگہوں پر منتقل کردیا گیا تھا۔


اس واقعے کے بعد کان میں کام کو روک دیا گیا۔

Previous Post Next Post