چین میں شدید دھند کے باعث 200 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

 چین میں موسم سرما کے دوران چھائی دھند کی وجہ سے  200 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق  موسم سرما کے باعث چین کا شہر ژینگژو ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے سبب شہر  کی ایک  مصروف شاہراہ  پر متعدد گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ژینگژو کی شاہراہ پر 200 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ سیکڑوں شہری حادثے کی وجہ سے گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے۔


میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے 11 فائر ٹرک اور 66 فائر فائٹرز کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے بھیجا گیا جنہوں نےگاڑیوں میں پھنسے شہریوں کی مدد کی۔


حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں گاڑیوں کے ڈھیر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Previous Post Next Post