بھارت میں 11 سال بعد پاکستان کی مشہور اور ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی ریلیز کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بھارت کی انٹرٹینمنٹ کمپنی INOX Leisure کے چیف پروگرام راجیندر سنگھ جیالا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں 30 دسمبرکو فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کی جا سکتی ہے، فلم بھارتی پنجاب اور دہلی کے متعدد تھیٹرز ( جہاں پنجابی بولنے والے افراد بڑی تعداد میں مقیم ہیں ) میں ریلیز کی جائیگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی وی آر سنیما کے انسٹاگرام پیج پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے آفیشیل اعلان بھی کیا گیا تاہم اس پوسٹ کو جلد ہی پیچ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے بھارت میں بھی ریلیز ہونے کی خبریں
'دی لیجنڈ آف مولاجٹ' 200 کروڑ کمانے کے قریب
پوسٹ میں فلم کا پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی جمعہ کو ریلیز کے حوالے سے اعلان درج تھا۔
واضح رہے کہ جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ تقریباً 200 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے، لیکن دل ابھی بھرا نہیں کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے اور فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔