بھارت کے نجی اسپتال میں وارڈ بوائے نے اسے اور اس کی گرل فرینڈ کو ڈانٹنے والی ڈاکٹر پر قینچی سے قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں وارڈ بوائے نے قینچی کے وار سےخاتون ڈاکٹر کو بری طرح زخمی کردیا۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بھارتی پولیس نے کہا کہ وارڈ بوائے نے خاتون ڈاکٹر کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب خاتون ڈاکٹر نے وارڈ بوائے اور اس کی گرل فرینڈ کو ڈانٹ پلائی۔
پولیس کے مطابق وارڈ بوائے نے آپریشن میں استعمال ہونے والی قینچی سے خاتون ڈاکٹر کے گردن اور پیٹ پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے وارڈ بوائے کو گرفتار کرلیا۔