قومی کرکٹر اعظم خان نے سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی

 پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔



اعظم خان کی سشمیتا سے ملاقات دبئی میں ہوئی جس کی تصویر کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے بڑی تعداد میں کمنٹس کیے گئے اور اعظم کی پوسٹ کو خوب پذیرائی بھی ملی۔

اعظم خان نے کیپشن میں بتایا کہ ان کی سشمیتا سے یہ ملاقات اتفاقیہ تھی جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کے ہمراہ تصویر لی۔


قومی کرکٹر نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سشمیتا بہت ہی عاجز انسان ہیں۔


اعظم اور بالی وڈ اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

Previous Post Next Post