نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا

 کینیڈین نژاد بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے بالی وڈ اداکارہ  جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔



 بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی نے بھارتی عدالت میں جیکولین فرنینڈس کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپےکے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا ہے۔


 نورا فتیحی کی جانب سے دائر دعوے میں کہا گیا ہے کہ جیکولین فرنینڈس نے  ان کے خلاف جھوٹے بیانات دیے جس میں ان کی بدنیتی شامل تھی۔

گذشتہ جمعے کو ہی نورا فتیحی 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھرکےکیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نئی دہلی میں تفتیش کے لیے پیش ہوئی تھیں۔


 نورا فتیحی پر الزام ہےکہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم  سکیش چندر شیکھر کی جانب سے دیے گئے مہنگے تحائف وصول کیے، جس پر  نورا فتیحی کا مؤقف ہے کہ انہیں ایک چیئریٹی شو کے دوران تحفائف دیے گئے۔


دوسری جانب جیکولین فرنینڈس بھی منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش ہیں اور  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے متعدد بار ان سے تفتیش کی جاچکی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق  سکیش چندر شیکھر نے جیل میں رہتے ہوئے جیکولین کو 10 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائد کے تحفے بھیجے اور ضمانت پر رہائی کے دوران سکیش چندر شیکھر کی جانب سے جیکولین کو ممبئی سے چنئی لانےکے لیے چارٹرڈ طیارہ بھی بک کروایا گیا۔


 انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو یہ بھی شک ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے ایک تاجر کی بیوری سے لیے گئے بھتے کے پیسے بھی جیکولین کو بھجوائے۔


اس حوالے سے جیکولین کہتی رہی ہیں کہ وہ اس معاملے میں بے قصور ہیں اور تفتیش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔


گذشتہ ماہ ہی بھارتی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکولین فرنینڈس کی ضمانت منظور کی ہے۔

Previous Post Next Post