بالی وڈ کے سینیئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم، ٹیلی وژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں چل بسے۔
وہ پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔
وکرم نے 1971 میں امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا، جن میں 1990 میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم 'اگنی پتھ' اور 1999 کی فلم 'ہم دل دے چکے صنم' شامل ہیں۔