اسٹیبلشمنٹ کو احساس کرناچاہیے بندکمروں میں طے ہونیوالے اصول فرسودہ ہوچکے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو احساس کرنا چاہیےکہ بند کمروں میں طے کیے جانے والے اصول فرسودہ ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیےگئے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو احساس کرنا چاہیےکہ ملک کی 66 فیصد آبادی 28 برس سے کم عمر کی ہے ، بڑھتی ہوئی مڈل کلاس اور انٹرنیٹ تک رسائی نے زمینی حقائق بدل دیے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں طے کیے جانے والے اصول فرسودہ ہوچکے ہیں، اب راستہ درست کرلینا ہی آگے بڑھنےکا طریقہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم ہے لیکن اقتدر اعلیٰ عوام کے پاس ہے۔
Previous Post Next Post