کراچی میں جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے ناپید ہوگئی جس کے بعد مافیا نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مافیا نے انسولین کی قیمت ایک ہزار کے بجائے 1800 روپے کردی جبکہ مرگی اور نفسیاتی امراض کی ادویات بھی نایاب ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق 260 روپے میں ملنے والی مرگی کی دوا 800 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے، نفسیاتی امراض کی دوا پر بھی دو سو روپے بڑھا دیے اور قیمت 1400 روپے کردی گئی۔
کھانسی نزلہ، گلے کی خراش اور دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی من مانا بھی اضافہ کردیا گیا۔