لاہور: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
دونوں کی طلاق کی افواہیں کئی دنوں سے وائرل تھیں اور بھارتی میڈیا نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے 10 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
طلاق کی خبروں کے درمیان ہی ان کے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا اعلان کیا گیا اور شعیب ملک نے چند دن قبل اہلیہ کو جنم دن کی مبارک باد بھی دی تھی۔
دونوں اسٹارز کے آنے والی شو کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی مختصر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں اور دونون کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھ کر ان کے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔