وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی کی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
بائیڈن کی 28 سالہ پوتی نیومی نے 25 برس کے وکیل پیٹر نیل سے شادی کرلی۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ نجی تقریب میں ڈھائی سو کے قریب مہمانوں نے شرکت کی، تقریب میں پریس کو دور ر کھا گیا۔
28 سالہ نیومی بائیڈن صدر جو بائیڈن کی سب سے بڑی پوتی ہیں، وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شادی کے تمام اخراجات بائیڈن خاندان ادا کرے گا۔