فٹبال ورلڈکپ کے لیے اسرائیل سے قطر کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب سے پہلی براہ راست پرواز دوحہ میں لینڈ کرگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور قطر معاہدے کے تحت فلسطینی شہری بھی تل ابیب سے دوحہ سفر کرسکتےہیں۔
خیال رہےکہ قطر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں، سیاسی طور پر ایران کے قریب سمجھا جانے والا قطر فلسطینی تنظیم حماس کی قیادت کا بھی میزبان ہے، فٹبال ورلڈکپ کے لیے دونوں ممالک نے خصوصی معاہدہ کیا ہے جس کا اعلان گذشتہ ہفتے فیفا نے کیا تھا۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسرائیلی قونصلر وفد بھی بھیجا گیا ہے اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے رابطہ کارڈ بھی جاری کیےگئے ہیں۔