امریکا نے خلیجی خطےکے سمندروں میں بغیر عملے والے جہاز تعینات کرنےکا اعلان کردیا

امریکا نے خلیجی خطےکے سمندروں میں بغیر عملے والے جہاز تعینات کرنےکا فیصلہ ہے۔ بحرین کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) جنرل مائیکل کوریلا کا کہنا تھا کہ سمندری خطرات کی روک تھام کے لیے 100 سے زائد سرفیس اور سب سرفیس والے انسانی موجودگی کے بغیر بحری جہازوں پر مشتمل بیڑہ اگلے سال تک تعینات ہوگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے چند روز قبل بحیرہ عمان میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر ہونے والے حملےکے بعد جہازوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ہفتے اسرائیلی آئل ٹینکرپر ہونے والے حملےکاالزام امریکا اور اسرائیل نے ایران پر عائدکیاہے، حملے میں اسرائیلی آئل ٹینکرکو معمولی نقصان پہنچا تھا۔
Previous Post Next Post