بھارتی اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانا نے اپنے اور گلوکارہ نیہا ککڑ سے متلعق حیران کن انکشاف کیا ہے۔
بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو ’انڈین آئیڈل‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایوشمان کھرانا، نیہا ککڑ و دیگر موجود ہیں۔
ویڈیو میں ایوشمان کھرانا کہہ رہے ہیں کہ اپنی زندگی میں انہوں نے مختلف شعبوں میں قسمت آزمانے کی کوشش کی، آر جے بننے کی کوشش کی، گلوکاری میں لوہا منوانا چاہا، اس مقصد کیلئے انہوں نے انڈین آئیڈل کے 2004 میں ہونے والے پہلے سیزن کیلئے آڈیشن بھی دیا تھا لیکن انہیں مسترد کردیا گیا تھا۔ 2004 میں انڈین آئیڈل ابھیجیت ساونت نے جیتا تھا۔