کراچی: بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران بلے باز نے بولر کی خوب درگت بناتے ہوئے ایک ہی اوور میں 43 رنز جڑ دیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ای ایس پی این کرک انفو نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں مہاراشٹرا کی ٹیم کے بلے باز رتوراج نے 49ویں اوور میں 7 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔
بولر کی جانب سے 49ویں اوور کی پانچویں گیند نو بال کروائی گئی جس پر بلے باز نے چھکا لگا دیا جبکہ بیٹر نے فری ہٹ پر بھی چھکا لگایا۔
اس طرح بلے باز کو سات گیندے کھیلنے کو ملی اور ساتوں گیندوں پر بلے باز نے چھکے لگائے۔