بینگکاک: وسطی تھائی لینڈ میں ہر سال کی طرح اتوار 27 نومبر کو بھی بندروں کے شکر کا میلہ منعقد کیا گیا کیونکہ ان کی موجودگی سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔
پورے دن جاری اس تقریب میں بندروں کے سامنے کئی اقسام کے پھل اور ان کے پسندیدہ کھانے رکھے گئے۔ صبح کے وقت میدان میں بندروں کے مجسمے سجائے گئے اور اس کے بعد رضاکار حقیقی بندروں کے لیے کھانے پینے کا سامان لے کر آئے۔ تھوڑی دیر بعد بندروں کے غول دوڑے چلے آئے اور مکاک بندروں نے کھانے کے دوران ایک دوسرے سے الجھتے بھی رہے لیکن اس منظر کو دیکھ کر تمام سیاح بہت خوش ہورہے تھے۔
یہ تقریب بنگکاک سے ایک 150 کلومیٹر دور ایک بہت مشہور مندر کے پاس منعقد ہوئی۔ جانوروں کے لیے وسیع رقبے پر پھل اور سبزیاں رکھی گئی تھیں۔ ہرسال اس تقریب سے سیاحت کو فروغ ہوتا ہے کیونکہ دنیا بھر سے لوگ اسے دیکھنے کےلیے آتے ہیں۔
لوپبیوری انتظامیہ کے مطابق شروع میں 300 کے قریب بندر شریک تھے جن کی تعداد بڑھ کر اب 4000 تک پہنچ چکی ہے۔ شہر کی انتظامیہ کے مطابق انسان اور بندر دونوں ایک ساتھ سکون سے رہ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ بندر سیاحوں کے پاس بھی گئے اور تصاویر بنوائ