تہران: ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملزم نے مخصوص انفارمیشنز اور دستاویزات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، اس نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔
WAQAR
ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ اس کی گرفتاری کا مقام اور تاریخ بھی نہیں بتائی گئی۔