کراچی میں آج رات سے سرد ہوائیں چلنےکا امکان ہے اور کل سے سردی کی شدت میں اضافےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافےکے بعدکم سےکم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کی پیش گوئی کے مطابق مغربی نظام کے زیر اثر رات 12 بجےکے بعد کراچی سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں ہوا کے رخ کی تبدیلی کا امکان ہے۔
خیال رہےکہ کراچی میں آج صبح خنک ہوائیں چلتی رہیں اور دھند بھی شہر کے مختلف مقامات پر دیکھی گئی۔