انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

 انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج کمی دیکھنے میں آئی۔



اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر کا بھاؤ 287 روپے 4 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 288 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔


انٹربینک میں آج ڈالر ایک روپیہ 48 پسیے سستا ہوا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز  ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے سستا ہوکر 292 روپے کا ہے۔

Previous Post Next Post