حریم شاہ شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن پہنچ گئیں

 ٹاک ٹاکر حریم شاہ پی ٹی آئی دور میں مشیر احتساب کے عہدے پر کام کرنے والے شہزاد اکبر کی تلاش میں لندن پہنچ گئیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ ’شہزاد اکبر بھگوڑا ہے، شہزاد اکبر نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی اور اب خود لندن آکر چھپ گیا ہے‘۔



انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستان کی آزاد شہری کے طور پر لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہوں اور پاکستان واپس جاؤں گی، میرے پاس مصدقہ اطلاع ہے کہ شہزاد اکبر کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پروہ برطانیہ میں رہ رہا ہے‘۔


حریم شاہ نے شہزاد اکبر پر بے شمار دولت و جائیداد بناکر چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’میرے پاس اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ظاہر نہ کی  گئی پراپرٹیز ہے جن میں اب وہ رہ رہا ہے‘۔


ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’پہلے میں برطانیہ آئی تو وہ مجھے یہاں سے ڈی پورٹ کرانا چا رہا تھا، شہزاد اکبر ڈرپوک انسان ہے وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا، برطانوی حکومت نے میری گرفتاری کی شہزاد اکبر کی درخواست ردکردی، شہزاد اکبر اگر مجھے لندن میں مل گیا تو اس کیلئے نتائج اچھے نہیں ہوں گے‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’شہزاد اکبر نے اقتدار کے وقت مجھ سمیت کئی دیگر افراد کی زندگیوں سے کھیلا، اقتدار کے غرور میں اس نے لوگوں پر جھوٹے کیسز بنوائے،برطانوی حکومت نے شہزاد اکبر کے الزامات کا نوٹس لیے بغیر مجھے ویزا دے دیا ہے‘۔

Previous Post Next Post