ابھیشیک بچن کو خاتون نے زناٹے دار تھپڑ کیوں مارا؟

 بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اداکار ابھیشیک بچن نے ماضی میں ایک قصہ سنایا تھا جو اب سوشل میڈیا کے کچھ پلیٹ فارمز  پر وائرل ہے۔



اداکار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک خاتون ان کی فلم 'شرارت' جو کہ 2002 میں ریلیز کی گئی تھی، وہ دیکھ کر تھیٹر میں ہی آپے سے باہر ہوگئیں اور وہیں ان کو تھپڑ جڑ دیا کیونکہ انہیں اداکار کی اداکاری پسند نہیں آئی تھی۔


ابھیشیک بچن نے قصہ سنایا کہ 'فلم ختم ہوئی تو ایک خاتون میری جانب آئیں اور اپنی نفرت کا اظہار مجھے تھپڑ مار کر کیا، خاتون نے کہا کہ مجھے اداکاری فوری طور پر ترک کردینی چاہیے'۔

بات جاری رکھتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ '2012 میں جب میں اپنی فلم بول بچن کی ریلیز کے بعد اسی تھیٹر میں گیا تو مجھے یاد ہے، فلم دیکھنے کے بعد تقریباً 10 ہزار لوگ تھیٹر کے باہر جمع ہوئے تھے، میں گاڑی سے باہر نکلا، اس منظر کی تصویر لی اور اپنے والدکو بھیج دی'۔


انہوں نے کہا کہ 'زندگی ایک دائرہ ہے اور  وقت کو بدلتے دیکھنے میں خوشی ہوتی ہے'۔


تاہم اداکار کی وائرل ویڈیو پر کئی صارفین نے تعجب اور حیرانی کا اظہار کیا ، ساتھ ہی ان خاتون کی تھپڑ مارنے والی حرکت کو غیر اخلاقی قرار دیا۔


واضح رہے کہ ابھیشیک بچن نے کئی نامور فلموں میں کام کیا جن میں گورو، دہلی 6، کبھی الوداع نہ کہنا، دھوم، ہیپی نیو ایئر، دوستانہ اور بول بچن وغیرہ شامل ہیں۔

Previous Post Next Post