افغانستان میں امریکی فوج کیلئے مترجم کا کام کرنے والے نوجوان کو واشنگٹن میں قتل کردیا گیا۔
نصرت احمد یار اگست 2021 میں کابل میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد جان کے خوف اور بہتر مستقبل کیلئے امریکا منتقل ہوگیا تھا۔
31 سالہ نصرت احمد یار واشنگٹن میں ٹیکسی چلاتا تھا، اسے اسی ٹیکسی میں قتل کردیا گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق گگ ورکرز کی ایک تحریک نے نشاندہی کی تھی کہ 2017 سے 2022 تک امریکا میں 50 ڈیلیوری رائیڈز اور گگ ورک کرنے والے رائڈ شیئر ڈرائیوروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔