چوری شدہ کرین سے اے ٹی ایم چرانے والا احمق چور گرفتار

 ویسٹ سسیکس: برطانوی شخص نے چوری شدہ کرین سے اے ٹی ایم چرانے کی ناکام کوشش کی جس کے نتیجے میں متعدد ٹرینوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی ہے۔



مڈل سیکس کے علاقے ایشفورڈ کے 43 سالہ شخص نے یہ احمقانہ کام کیا جسے آخرکار گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس شخص نے سب سے پہلے ایک زیرِتعمیر علاقے سے چھوٹی کرین چوری کی اور اسے بھگاتے ہوئے دوسری جگہ لے گیا۔ پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو وہ چوکنا ہوگئی۔

پولیس کی چھٹی حِس کام کرگئی اور اس نے اطراف کے اے ٹی ایم پر پہرہ بٹھادیا۔ دوپہر کو پولیس نے مجرم اور کرین کو بارنہیم کے ایک اسٹور کے باہر دیکھا جہاں کرین سے دیوار توڑی گئی تھی۔

مجرم پولیس کو دیکھ کرپیدل دوڑا لیکن پولیس نے اسے آسانی سے گرفتارکرلیا۔ لیکن اسی اسٹور کے ساتھ سدرن ریلوے کا ایک گودام تھا جہاں ریل کے عملے کی ضروری اشیا اور لباس وغیرہ موجود تھا۔ اس گودام کو غیرمعمولی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے ٹرین کے معمولات شدید متاثر ہوئے۔ اس کیفیت میں کئی ٹرینیں تاخیر کی شکار بھی ہوئی ہیں۔


گرفتار شخص پر چوری، رہزنی، املاک کے نقصان اور کارِسرکار میں مداخلت کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس پورے عمل میں ایک وولوو کار بھی ساتھ ساتھ چل رہی تھی جو شاید مجرم کے ساتھی کی گاڑی ہوسکتی ہے۔ پولیس اب اس کار کو تلاش کررہی ہے۔

Previous Post Next Post