میرا جی تنازعات کا شکار کیوں رہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

 کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں میں بارے میں ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے اور خود سے متعلق تنازعات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔



میرا جی نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور وہ کئی وجوہات کی بناء پر میڈیا میں توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ شان اور معمر رانا کے ساتھ فلمیں کرنے سے لے کر ٹیلی ویژن پر کام کرنے اور متعدد تنازعات کی وجہ سے میرا جی مشہور ہیں۔


تاہم اب حالات بدل چکے ہیں اور انڈسٹری میں نئے ​​اداکاروں کی مسلسل آمد ہے اور مقابلہ دس گنا بڑھ گیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں میرا نے انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب وہ انڈسٹری میں بہت زیادہ مسابقت محسوس کر رہی ہیں اور اس مقابلے کی وجہ سے وہ روزمرہ بہتری لانے کے لیے خود پر کام کر رہی ہیں۔

میرا نے اس بارے میں بھی بات کی کہ وہ اپنے کیریئر میں اتنے تنازعات میں کیوں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہیں وہ خبروں کا حصہ بن جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کے واقعات کا خبر بننا بھی شاید ’میرا‘ ہونے کی سزا ہے۔

Previous Post Next Post