ناٹنگھم: شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔
پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کیخلاف انہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 7 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اٹنگھم شائر کی طرف سے کھیلنے والے پیسر شاہین آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوور کا آغاز کیا تاہم اگلی ہی گیند پر انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو کیا اور اگلی ہی گیند پر کرس بینجمن کو بولڈ کیا۔
شاہین آفریدی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے لیکن اوور کے پانچویں گیند پر انہوں نے ڈین موسلی کو کیچ آؤٹ جب کہ اوور کی آخری گیند پر ایڈ برنارڈ کو بولڈ کرکے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔