انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا

 انگلینڈ میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، ڈپارٹمنٹ فار لیونگ اپ، ہاؤسنگ اینڈ کمیونیٹیز نے اعداد و شمار  جاری کر دیے۔



سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عارضی رہائش گاہوں میں مقیم افرادکی تعداد 25 برس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے،  رواں سال مارچ میں 105,000 خاندان عارضی رہائش گاہوں میں مقیم تھے۔


سرکاری اعدادوشمار کے مطابق عارضی رہائش گاہوں میں مقیم بچوں کی تعداد 131,000 سے زائد ہے، بےگھرافرادکی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 14 ہزارخاندان ہوٹل یا بیڈ اینڈ بریک فاسٹ میں مقیم تھے، معمرافراد کے بے گھر ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے، گھروں کی کمی اور بڑھتے کرائے لوگوں کے بےگھر ہونے کی  بڑی وجہ ہے۔

Previous Post Next Post