آن لائن لون کمپنیوں سے متاثرہ مزید ایک اور شخص سامنے آگیا

 آن لائن لون کمپنیوں سےمتاثرہ مزید ایک شخص سامنے آگیا۔



متاثرہ شخص نے آن لائن لون کمپنی سے 3 ہزار قرضہ لیا تھا۔


شہری کا کہنا ہے کہ کمپنی نمائندہ قرضہ واپس کرنے کے باوجود بلیک میل کرنے لگا ہے اور کمپنی نمائندہ 4 جولائی سے مزید 9 ہزار کا تقاضا کررہا ہے۔


ملزمان کا دوران تفتیش انکشاف

اسی حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن لون کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں اس سلسلے میں گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔


ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہریوں کو بلیک میل کرنے کے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا، آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے، متاثرہ شہریوں کے دوستوں اور ان کے رشتے داروں کو کالز کرتے تھے جب کہ ان دفاتر میں ٹارچرکالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے۔

Previous Post Next Post