بھارت کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف سمیت بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی کامیابیوں سے آسمان کو چھو رہی ہیں، خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب تھوڑے عرصے میں فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے والی اداکارہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں کیونکہ وہ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ اروشی روٹیلا تیلگو فلم سازبویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک ناقابل یقین آئٹم نمبر پرفارم کریں گی جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنی تین منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے فی منٹ ملیں گے جس سے وہ ملک کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن جائیں گی۔
اب تک کسی بھی اداکارہ کو صرف ایک منٹ کی پرفارمنس کے لیے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کی گئی۔
اس سے قبل اروشی ساؤتھ انڈین فلم میں کیے جانے والے آئٹم نمبر کے 2 کروڑ روپے وصول کرچکی ہیں، اروشی روٹیلا نے بالی وڈ ڈیبیو فلم 'سنگھ صاحب دی گریٹ' سے کیا تھا جس میں اداکار سنی دیول تھے۔
بعدازاں وہ 'صنم رے'، 'گریٹ گرینڈ مستی'، 'ہیٹ اسٹوری 4' اور 'پاگل پنتی' جیسی کئی قابل ذکر فلموں میں نظر آئیں۔